سیپور اکرم کو جے ڈی یس کے امیدوارکے طور پرٹکٹ دیا جائے

03:14PM Tue 16 May, 2017

کولار:(بھٹکلیس نیوز )کولارکے نوجوانان کمار سوامی سے اپیل کرتے ہیں کہ کولارکے آنے والے حلقہ اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یس کے امیداور کے طور پر سیپور اکرم کو ایم یل اے کی امیدوار کی سیٹ دے کر انہیں اس حلقہ میں کامیابی کے لئے پوری حمایت کی جائے۔ کیونکہ کولارکے ہر قرعہ اوراس حلقہ کے ہر ہوبلی اورہر شہر میں سیپور اکرم نوجوانوں میں مقبولیت رکھتے ہیں۔ انہیں نے نوجوانوں کی اکثریت کی حمایتی حاصل کی ہے۔ اگر انہیں ٹکٹ ملا توکولار حلقہ کے سبھی نوجوانان آپکی کامیابی کے لئے جان توڑکوشش کریں گے۔ کیونکہ یہاں سبھی کولار کے حلقے والوں کی یہ ارمان ہے کہ کولا ر ہی کے رہنے والے ایسے امیددار کو ٹکٹ دیا جائے ۔جس کو اس حلقہ میں مقبولیت ہو اور وہ اس حلقہ میں ایک نئی پہچان رکھتا ہو۔سبھی چاہتے ہیں کہ کوئی نئی شخصیت،ہو،کولار کے حلقہ سے ہوِاورجو کولار کے حلقہ کے نوجوانوں میں مقبول ہو۔فی الحال اس مرتبہ اِن انتخابات میں حصہ لے کر کامیاب ہونے کی توقع رکھنے والی بس ایک ہی شخصیت ہے اور وہ ہے سیپور اکرم صاحب۔ جن کے ساتھ کولار حلقہ کے نوجوانوں کی حمایت ہے۔