اڈپی میں جماعت اسلامی کے کل ہند صدر مولانا جلال الدین عمری کی آمد؛ امراء و علماء سے تبادلہ خیال

10:52AM Thu 26 Jan, 2017

بھٹکلیس نیوز / 26 جنوری، 17 اڈپی / (اے جے اسدی) جماعت اسلامی کے کل ہند صدر مولانا جلال الدین عمری صاحب دامت برکاتہ کل اڈپی تشریف لائے۔ اس موقع پر اڈپی کی جامع مسجد میں امراء و علماء کے ساتھ ان کی خصوصی نشست ہوئی جس میں ضلع بھر کے امراء و علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا محترم نے سب سے پہلے حاضرین کی طرف سے مختلف مسائل پر پوچھے گئے سوالات کے تشفی بخش جوابات دئے۔ اس کے بعد مولانا محترم نے خطاب کرتے ہوئے امت کو ایک لڑی میں پرونے کی بات کی اور کہا کہ موجود حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنے فروعی اختلافات کو بھول کر ایک ہونا چاہئے ۔ مولانا محترم نے اس موقع پراسلام کی تعلیمات کو سیکھنے اس پر عمل کرنے اور اس کی صحیح تعلیمات کو غیروں تک پہنچانے پر زور دیا اور کہا کہ اگر ہم غیروں کے دلوں سے غلط فہمیوں کو نکالنا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ IMG-20170125-WA0066