اسلامیہ اینگلو اردوہائی اسکول کے طلبہ کا زونل لیول اسپورٹس میں شاندار مظاہرہ

01:55PM Sat 31 Aug, 2019

بھٹکل: 31 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے بیلکے  سرکاری ہائی اسکول میں منعقدزونل سطح کے کھیل مقابلوں میں اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول  (آئی اے یو ایچ ایس) کے طلبہ نے حصہ لیتے ہوئے بہترین  کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مختلف مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیض احمد نے پول والٹ میں پہلا مقام، محمد نفیس نے 100/میٹر ہرڈلس میں پہلا  اور ٹرپل جمپ میں دوسرا مقام،  ایوب مصطفی نے ڈسک تھر و اور جیولین تھر و میں پہلا مقام،  محمد فرحان نے جویلین تھرو میں دوسرا مقام،توفیق احمد نے ہیمر میں پہلا  اور ڈسک تھرو میں دوسرامقام، ذیشان ظفراللہ نے ہیمر میں دوسرا مقام، محمد یاسر نے شاٹ پٹ میں دوسرا مقام اور محمد نظیف نے پول والٹ میں دوسرا مقام  حاصل کیا ہے۔ اسی طرح گروپ گیمس میں تھر و بال میں اس اسکول کی ٹیم نے بازی ماری ہے۔ اس موقع پر انجمن کے انتظامیہ اور عہدیداران، ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ نے ان تمام طلبہ  اور ان کے فیزیکل انسٹرکٹرکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اگلے مراحل میں کامیابی کی دعا کی ہے۔