پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کتنی آئی ہے تبدیلی، پڑھیں
01:03PM Fri 9 Nov, 2018
Share:
تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ جمعہ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی گراوٹ ہوئی ہے۔ دلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 پیسے کی تخفیف کی گئی ہے۔
وہیں، ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے اور ڈیزل میں 16 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جہاں دلی میں اب پٹرول 78.06 فی لیٹر ہو گیا ہے، وہیں، ممبئی میں پٹرول 83.57 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
ڈیزل کی بات کریں تو دلی میں ڈیزل کی قیمت 72.74 روپے فی لیٹر ہے۔ جبکہ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 76.22 روپئے فی لیٹر ہے۔