مودی کوعہدہ کے وقارکاخیال نہیں،ملک کی تقسیم کی خواہاں بی جے پی کافل فارم’’بھارت جلاؤپارٹی‘‘ 

02:34PM Thu 2 Mar, 2017

لالویادوکے تیکھے تیوربرقرار، نوٹ بند ی کو 125کروڑ عوام کی نس بندی قراردیا وارانسی، (بھٹکلیس نیوز)بہار کے سابق وزیراعلیٰ اورآرجے ڈی کے قومی صدر لالوپرسادیادونے نریندرمودی پراپنے عہدہ کے وقارکاخیال نہ رکھنے کاالزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ مودی دیش کی تقسیم کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے بی جے پی کافل فارم بھی بتایا’’بھارت جلاؤپارٹی ‘۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی طرف سے گزشتہ 8؍نومبر کو کئے گئے نوٹ بند ی کے فیصلے کا موازنہ 1970کی دہائی میں جبری نس بندی کرائے جانے سے کیا ہے ۔لالونے یہ بھی کہاکہ لالو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ بولتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت نے نوٹ بند ی نہیں کی، بلکہ ملک کی سوا سو کروڑ عوام کی نس بندی کر دی ہے، جس میں عوام کو بینکوں سے اپنا ہی پیسہ نکالنے کے لیے لائن میں لگنے پر مجبور ہونا پڑا۔وارانسی کے پند را اسمبلی حلقہ میں کانگریس ممبر اسمبلی اجے رائے کی حمایت میں عوامی جلسہ سے خطاب کرنے پہنچے لالو یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ پر جم کر نشانہ سادھا۔انہوں نے مودی کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جڑواں بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو یہ نہیں معلوم کہ دونوں اگلے پل کیا کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی اور شاہ نے بہار میں بھی قسم کھائی تھی کہ پانچ کروڑ لوگوں کو روزگار دیں گے، لیکن بہار میں ایک سوئی کی فیکٹری تک نہیں لگوائی۔