چتردرگہ قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ ؛ پانچ کی موقع پر ہی موت

12:32PM Tue 9 Jan, 2018

بھٹکلیس نیوز / 09 جنوری،2018 چتردرگہ / (بھٹکلیس نیوز بیورو) چتردرگہ کے قومی شاہراہ پر لوہے سے بھری لاری اور کار کے مابین ہوئی ٹکر میں کار پر سوار 13/افراد میں سے پانچ افراد موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین لوگ شدید زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ پیر کے روز پیش آیا۔ حادثہ کے فوری بعد زخمیوں کو داونگیرے اسپتال روانہ کیا گیا۔ (کنڑا سے ترجمہ: اے جے اسدی)