حکومت اپنے وعدوں پر پابند اگلی حکومت کانگریس کی ہی بنے گی: سدارامیا
11:51AM Thu 27 Jul, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ حکومت نے اپنے وعدوں کو پوراکیا ہے اور اگلے آٹھ ماہ کے اندرتمام وعدوں کو پورا کرلیا جائے گا۔انہوں نے آج کمنا ھلی کے جانکی رام لے آؤٹ علاقہ میں بروھت بنگلور مہانگر پالیکے ( بی بی ایم پی ) کی مختلف اسکیموں اورپروگراموں کے تحت 4ہزار سے زائدفائدہ کنندگانوں کو ٹیکس ، آٹو رکشہ ، سلائی میشنوں اور دیگر سہولیات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اسمبلی انتخابات سے قبل جو وعدے کئے تھے ان وعدوں میں سے 90وعدوں کو پورا کیا ہے اور ان کی حکومت نے گذشتہ چار سال 3ماہ میں تما م شعبہ جات کو ترقی دینے کے علاوہ تمام طبقہ کے لوگوں کو سماجی انصاف اور معاشی حالت میں سدھار لانے کے مقصد سے کئی پروگراموں اور اسکیموں کو جاری کیا ہے۔ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو پھر لوگوں کی حمایت حاصل ہوگی اور دوبارہ حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی بھی ترقیاتی کاموں اورپروگراموں کو شروع کیا جاتا ہے تو بی جے پی کی جانب سے ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایک ناٹک کا الزام لگائی ہے۔ بی جے پی پرمعاملات میں مداخلت کرکے اس کے منصوبوں کو ناکام کرنے کی سازش کررہی ہے۔حکومت بی جے پی کی تمام چالوں اور اس کے ناپاک ارادوں کو ناکام کرے گی۔ بی جے پی ریاست کے خوشگوار ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی کے تمام لیڈرس اور اس کے کارکن تمام کے تمام دھوکہ باز اور جھوٹے ہیں۔ خصوصی طورپر بی جے پی کرناٹک یونٹ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا بہت جھوٹے ہیں۔خصوصی طورپر بی جے پی کرناٹک یونٹ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا بہت جھوٹے ہیں اور آج تک انہوں نے اس طرح کے جھوٹے اور ڈھونگی لیڈر کو نہیں رکھا۔ یڈ یو رپا ہمیشہ رشوت خوری اوربدعنوانیوں کی بات کرتے ہیں اور انہیں سب سے پہلے اپنے ضمیرکو ٹٹولنے کی ضرورت ہے ۔یڈ یورپا اور انکی کابینہ کے تمام رفقاء کس لئے جیل گئے تھے اس کا جواب دینے کی ضرورت ہے اوروہ یڈیورپا کی دھمکیوں سے ڈر نے والے نہیں ہیں وہ عدالت میں یڈ یورپا کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں اور انہیں سچائی بولنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی پر کوئی اعتماد نہیں کرسکتا اور وہ کسی بھی طریقہ سے وزیر اعلیٰ بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں اس کے لئے وہ پارٹی کے اُصول او ر ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے لئے بھی تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو دھوکہ دیا تھا اس کے لئے ریاست میں ضمنی انتخابات کرانا پڑا تھا اور لوگوں نے کانگریس پر اعتماد رکھ کر اسے برسراقتدار لایا ہے۔ اس موقعہ پر وزیر برائے بنگلور ڈیولپمنٹ کے جے جارج، وزیربرائے زراعت کرشنابائرے گوڈا، وزیر برائے ہاؤزنگ ایم کرشنپا، وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی، مےئر بی پدماوتی اورکئی کارپوریٹرس اوربی بی ایم پی کے افسران حاضر تھے۔