مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے عید ملن اجلاس کا انعقاد
02:54AM Mon 26 Aug, 2013
مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے عید ملن اجلاس کا انعقاد
بھٹکل (نامہ نگار) بروز جمعہ بعد نماز عشاءتنظیم میدان نوائط کالونی بھٹکل میں بھٹکل کےسماجی ادارے مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے ایک خوبصورت عید ملن تقریب منعقد کی گئی۔اس شاندار عید ملن اجلاس میں ضلعی انچارج وزیر مسٹر آروی دیش پانڈے اور محکمہ صحت کے وزیر جناب یو ٹی قادر صاحب کے علاوہ کئی معروف شخصیتوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری صاحب نے تنظیم کا تعارف پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال بھی کیا۔اس موقع پر صدر مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے مسٹر آروی دیش پانڈے صاحب کو ایک یادداشت پیش کی جس میں خصوصی طور پربھٹکل سرکای اسپتال میں ماہرڈاکٹروں کی کمی کو پور کرنے پر زور دیا گیا اسکے علاووہ شہر میں زیر زمین ڈرینیج نظام کی درستگی ،ایک عرصہ سے اتی کرم زمین پر بسر کر رہے عوام کو محکمہ جنگلات سے ہورہی پریشانی کے معاملہ کا حل،ممبئی وی ٹی جانے والی ٹرین کو بھٹکل میں اسٹاپ دینا ،قومی شاہراہ کو باہر سے گزارنے کا معاملہ،بجلی کی کٹوتی اور اخبارات میں بھٹکل کے نام کو دہشت گرد تنظیموں سے جوڑنے سے بھٹکل شہر کی ترقی میں ہورہی رکاوٹوں کا تذکرہ کیا گیا۔ صدر تنظیم بھٹکل جناب ایڈوکیٹ مزمل قاضیا صاحب نے ان تمام مسئلوں کو حل کرانے کی درخواست ریاستی وزیر مسٹر دیش پانڈے صاحب سے کی ۔ مسٹر دیش پانڈے نے ان تمام مسئلوں کو سنتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی۔موصوف ریاستی وزیر مسٹر دیش پانڈے نے اتی کرم جگہوں کے سلسلہ میں کہا کہ جو ایک وقت سے اتی کرم جگہ پر رہتے آرہے ہیں ان سے انکی زمین کوئی نہیں چھین پائے گا ہاں اگر ابھی حال ہی میں کوئی قبضہ کررہا ہے تو انکے بارے میں ہم کوئی ذمہ داری نہیں لے سکتے ہیں۔اسکے بعد اور ایک مہمان خصوصی جناب یو ٹی قادر صاحب نے اپنے تاثرات کو پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ انسان جب تک باحیات ہے اسکی واہ واہ کار ہے اور جب اسکی زندگی کی ڈورٹوٹ جاتی ہے تو اسکو اسکے نام کے بجائے لاش اور میت سے مخاطب کیا جاتا ہے ۔اسی لئے جب تک سانسیں ہیں اسکا فائدہ اُٹھاتے ہوئے انسانوں کے کام آنے کی کوشش کی جائے ۔اس لئے کہ انسان اپنے نیک کاموں کی وجہ سے مرنے کے بعد بھی یاد رکھا جاتا ہے ۔موصوف نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ سماج کی خدمت کو اپنی زندگی کا اہم مقصد بنالینا چاہئے ۔جناب یو ٹی قادر صاحب نے اس موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئےانہیں سراہا ۔اس موقع انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جناب سید خلیل الرحمٰن صاحب نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے وزیروں کی توجہ بھٹکل کی ترقی کی جانب مبذول کرائی۔اس خوبصورت تقریب کا آغاز مولانا عزیز الرحمٰن رکن الدین ندوی صاحب کی تلاوت قرآن سے ہوا۔نظامت کے فرائض مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی نے انجام دیئے۔ جناب عتیق الرحمٰن صاحب کے شکریہ کلمات کے ساتھ اس شاندار تقریب کا اختتام ہوا ۔اجلاس کے بعد رابطہ ہال میں حاضرین کے لئے عشائیہ کا نظم کیا گیا تھا ۔