انتظامیہ میں کنڑا کے لزوم پر زور

01:48PM Wed 22 Feb, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)وزیر برائے کنڑا وکلچر اوما شری نے آج افسران کو آواز دی ہے کہ وہ انتظامی امور میں کنڑا زبان کو ترجیح دیں۔ کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ کارگاہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ افسران کو چاہئے کہ وہ کنڑا سمیت علاقائی زبانوں کی ترجیح دینے کیلئے اقدامات کریں۔ان کے مطابق کئی برسوں سے ریاست میں خدمات انجام دینے کے باوجود اکثر افسران ابھی کنڑا سے نابلد ہیں۔ ایسے افسران کے خلاف کارروائی کرنے پر غور کیا جارہاہے۔ افسران کو چاہئے کہ وہ انتظامیہ میں نچلی سطح سے ہی کنڑا کا استعمال کریں۔ اس موقع پر کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین پروفیسر ایس جی سدرامیا نے بتایاکہ گزشتہ دس سالوں کی بہ نسبت کنڑا کے فروغ میں کمی آرہی ہے۔اس خصوص میں بیداری ضروری ہے۔ اس موقع پر پروفیسر چندر شیکھر پاٹل ، پروفیسر مرلا سدپا ،پاروتما مہادیو بنکار ،چندر شیکھر اور اتھارٹی کے سکریٹری ڈاکٹر مرلی دھر موجود تھے۔