آسیان چوٹی کانفرنس : وزیر اعظم مودی کی فلپائن میں عشائیہ پرامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات

03:34PM Sun 12 Nov, 2017

منیلا: آسیان کے رکن ممالک کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے آئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ دو نوں رہنماؤں نے فلپائن کے صدر روڈریگو وو ٹرٹےکی جانب منعقدہ عشائیہ میں ایک دوسرے سے مختصر ملاقات کی۔ اس کے اعزاز میں پسائے سٹی کے ایس ایم ایکس کانفرنس ہال میں اس عشائیہ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ ڈنر لباس ’فیلرییانا‘ تھا، جبکہ مہمانوں کے لئے بارونگ تگالوگ لباس تھا۔جسے انعام یافتہ ڈیزائنرز نے تیار کیا تھا۔ اس میں اہم طور پر بارونگ اندراڈا شامل ہیں۔