شری سمپت راج کو ہی بی بی ایم پی کا اگلا میئرمنتخب کریں
03:27PM Thu 21 Sep, 2017
بنگلور وہتا رکشناوکوٹا و ٹیپو سلطان یونائٹیڈ فرنٹ کامطالبہ
بنگلور:(بھٹکلیس نیوز)
کل بروز جمعرات شہر کے قلب پریس کلب میں بتاریخ 28-9-2017 کو ہونے والے بی بی یم پی میئر انتخابات کے پیش نظر بنگلور ہتا رکشنا وَکّوٹا و ٹیپو سلطان یونائٹیڈ فرنٹ کی مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی ۔ معروف کنڑا ادیب و مفکر شری تلکاڈ چکا رنگے گوڈا اور دلت سنگھرش سمیتی کے صدر ماولی شنکر نے دوران پریس کانفرنس شری سمپت راج کی ہمہ جہتی سماجی، علمی، ادبی، بلدیاتی و قومی خدمات کا مفصل ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سمپت راج صرف کنڑا تنظیموں و تعلیمی اداروں کے ذریعہ سے ہی نہیں بلکہ پچھڑے ہوئے تمام تر دلت و اقلیتی طبقات کی فلاح و بہبودی کے لئے انتھک اپنے آپ کو وقف کردیا ہے۔ سادہ لوح، وبے داغ شخصیت کے مالک سمپت راج نے دو مرتبہ بی بی یم پی انتخابات میں اپنے حلقے ڈی جے ہلی سے امتیازی کامیابی کے ساتھ بطور کارپوریٹر جیت حاصل کرکے اپنے وارڈ میں اَن گنت ترقیاتی کاموں کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 198 بی بی یم پی حلقوں کے پسماندہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں کے کارپوریٹروں ، شہریوں کی فریاد رسی کرنے والے سمپت راج کو ہی اگلا میئر منتخب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ جسے وزیر اعلیٰ ہوں، یا کہ کے پی سی سی صدر ہو ں نذر انداز نہ کریں بلکہ خصوصی توجہ کے ساتھ سمپت راج کو ہی بنگلورو بی بی یم پی کا میئر منتخب کریں۔
ٹیپو سلطان یونائیٹیڈ فرنٹ کے صدر سردار احمد قریشی نے کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً 22 سال کسی بھی پسماندہ حلقہ سے جیتنے والے لیڈر کو میئر منتخب نہ کرنا سراسر دلتوں اور اقلیتوں سے کی گئی نہ انصافی ہے۔ انصاف کا تقاضہ ہے کہ بی بی یم پی مساوات کی پاسداری کرے۔ اس مرتبہ پلی کیشی نگر کو جو کہ پسماندہ ودھان سبھا حلقہ سے اس کی نشاندہی ہوچکی ہے ، جہاں ڈی جے ہلی،مودی روڈ، ٹیانری روڈ، وغیرہ کئی سلم پر منحصر پچھڑے ناخواندہ علاقے موجود ہیں وہاں پاکی صفائی کا ، بلدیاتی فقدان ہے۔ وہاں سے شری سمپت راج کی نمائندگی خوش آئند ہے۔ اور یہ حلقہ تحفظات کی کیٹاگری کا حامل بھی ہے۔ تو سمپت راج ہی کو میئر منتخب کرنا اہلیانِ بنگلورو کیلئے موضوع و مناسب ہوگا۔ شہر میں راج کالوے کا کام کئی سالوں سے تساہلی کا شکار ہے۔ اندھا دھند برسات کا پانی سلم علاقوں میں گھس کر تباہی مچاتا رہا ہے۔ جس کا آج تک کسی بھی میئر نے سخت نوٹس نہیں لیا۔ اگر سمپت راج کو کامیابی سے میئر کا عہدہ منتخب کیا جائے تو یقیناًراج کالوے کا مہمان جلد ہی قابل تسخیر ہوگا۔ اس لئے سمپت راج کی میئر نامزدگی سے سنہرے کچرے سے پاک و صاف صحیح و خواب شرمندۂ تعبیر ہو کر رہے گا۔ بنگلور کنڑیگا سنگھا کے صدر بی وی نرسمہیا، ماہتی ہکّو ہوراٹا سمیتی کے صدر نرسمہا مورتی ، دلت کرسچن فیڈریشن کے صدر ریورنڈ منوہر چندر پرساد نے بھی سرکار سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس مرتبہ بی بی یم پی میئر کا عہدہ صرف سمپت راج ہی کو دیا جائے۔