جمال خاشقجی کے قتل کو ٹرمپ نے کیا فراموش، سعودی عرب کو سراہا

02:42PM Mon 24 Jun, 2019

واشنگٹن: اقوام متحدہ کے ذریعہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے کالم لکھنے والے جمال خاشقجی کے قتل کی جانچ فیڈرل بیور آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) سے کرائے جانے کی درخواست کے بیچ امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے جمال خاشقجی کے مسئلہ کو فراموش کرتے ہوئے سعودی عرب کی تعریف کی ہے اور اس کے ساتھ تجارت کو اہمیت دی ہے۔
اقوام متحدہ نے سنیچر کو ایک رپورٹ جاری کرکے کہا تھا کہ کس طرح سے جمال خاشقجی کا قتل کرنے والی سعودی عرب کی ایک ٹیم نے ان کے قتل سے پہلے انھیں ’قربانی کا بکرا‘ بتایا تھا۔ اقوام متحدہ نے ایف بی آئی سے جمال خاشقجی کے قتل کی جانچ کرائے جانے کی درخواست کی تھی۔
انھوں نے کہا، ’’سعودی عرب ایک مقررہ وقت میں 400 سے 450 عرب ڈالر تجارت پر خرچ کرتا ہے۔ اس کے پاس پیسے ہیں، نوکریاں ہیں اور وہ ہتھیار پر پیسے خرچ کرتا ہے۔ میں اس کے ساتھ تجارت نہ کرنے کی بے وقوفی نہیں کرسکتا۔ اگر وہ امریکہ کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا تو کیا کرے گا؟ وہ روس یا چین کے پاس جائے گا اور ان کے ساتھ تجارت کرے گا۔‘‘
اس قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ذریعہ جمعرات کو امریکہ کے ایک جاسوسی ڈرون کو مار گرائے جانے کے واقعہ کے بعد کہا تھا کہ ’’ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ایران کے ساتھ جنگ کرنی پڑی تو ایسی تباہی ہوگی جسے دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔‘‘