این آئی اے ٹیم کی بھٹکل آمد ؛ اقبال اور ریاض کے خلاف جاری سمن کو گھر کے باہر چسپاں کردیا

01:52PM Wed 30 Oct, 2013

این آئی اے ٹیم کی بھٹکل آمد ؛ اقبال اور ریاض کے خلاف جاری سمن کو گھر کے باہر چسپاں کردیا بھٹکلیس نیوز / 30 اکتوبر، 13 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) قومی تفتیشی ٹیم این آئی اے کے دو ممبران کل شام مقامی پولس اہلکاروں کے ساتھ بھٹکل میں واقع اقبال اور ریاض شابندری کے گھر پہنچے اور کورٹ کی طرف سے جاری سمن کو ان کے گھر کے باہر دیوار پر چسپاں کردیا ۔ این آئی اے کی طرف سے جاری اس اعلامیہ تحریر میں ان دونوں کو 7 نومبر،2013 تک عدالت میں حاضر ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ان کی طرف سے بھٹکل میں دیگر جگہوں پر بھی اس طرح کے سمن چسپاں کئے گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ احمد سدی باپا کی گرفتاری کے بعد این آئی اے ٹیم کئی بار بھٹکل اور اطراف کا دورہ کر چکی ہے ۔ ریاض شابندری کی ماں نے اس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بار بار یہ کہنے کے باجود کہ ہمیں اس بارے میں کچھ معلومات نہیں ہے پھر بھی ہمیں تفتیشی ایجنسیاں پریشان کرتی رہتی ہیں حلانکہ ہم نے صاف کہہ دیا ہے کہ ہمیں اس بات کا پتہ بھی نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا مرگئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ مجرم ہیں تو انہیں قانونی طور پر سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے ۔ riyaz02 Iqbal01