مغربی بنگال میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین افسران ہلاک
04:01PM Wed 30 Nov, 2016
نئی دہلی / کولکتہ: فوج کی مشرقی کمان کے تحت مغربی بنگال میں سلی گوڑی کے نزدیک سکنا میں فوج کا ایک چیتا ہیلی کاپٹر آج حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں پائلٹ سمیت تین افسران کی موت اور ایک نوجوان شدید طورپر زخمی ہو گیا۔
فوج کی مشرقی کمان کے ایک ترجمان کے مطابق تقریبا 11 بجکر 45 منٹ پر فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر سکنا میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ سمیت تین افسران مارے گئے ہیں جبکہ ایک نوجوان بری طرح زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کسی باقاعدہ مہم سے واپس آ رہا تھا اور ہیلی پیڈ کے نزدیک اترتے وقت گر کر تباہ ہو گیا۔حادثہ کی اعلی سطحی تحقیقات کے احکامات دیئے گئے ہیں۔