میسور کے مہاراجہ کالج میدان میں ریاستی حکومت کے چار سال مکمل کرنے پر عظیم الشان جشن
05:05PM Sat 3 Jun, 2017
ریاستی حکومت کی جانب سے تقسیم کئے گئے سہولتیں حاصل کرنے ہزاروں افراد کی شرکت،
میسور (بھٹکلی نیوز ) ریاستی وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا کی قیادت والی ریاستی کانگریس حکومت کے چار سال مکمل ہونے کی خوشی میں کل بروز پفتہ یہاں میسور کے مہاراجہ کالج میدا ن میں دو روزہ عظیم الشان منعقد کیا گیا۔ جس میں ریاستی کانگریس حکومت کی چار سالہ گارگردگی کو پیش کیا گیا۔ اس جشن کو "ریاستی حکومت کی جانب سے فلاحی اسکیموں کی تقسیم " کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ Kotta Matu Ditta Sadhaneکا نام بھی جشن دیا گیا ہے۔ میسور ضلع کا سارا انتظامیہ اس جلسہ کی کامیابی کے لئے جلسہ گاہ میں موجود تھا۔ چونکہ شہر میسور ریاستی وزیر علی ٰ سدرامیا کا آبائی شہر ہے اس لئے اس جشن کو عالیشان پیمانے پر منانے کے لئے پوری طرح تیاری کی گئی تھی۔ ساتھ ساتھ یہ عالیشان جشن آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ایک تیاری کے طور پر بھی استعمال کیا گیا۔ ریاست کرناٹک کو 4 ڈیوژنوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس پہلا عظیم الشان جشن مورخہ 13 مئی کو چتردرگہ میں منعقد کیا گیا اور دوسرا جشن کل بروز ہفتہ میسور میں منعقد کیا گیا ہے۔ میسور ، منڈیا، چامراج نگر، اڈپی ، چکمگلور ، دکھشنا کنڑا اور ہاسن اضلع کے لئے یہ جشن منعقد کیا گیا۔ ان تمام اضلاع سے تقریباً 25000 ہزار ریاستی حکومت کی جانب سے تقسیم کردہ اسکیموں کو حاصل کرنے لئے جلسہ گاہ پہنچے تھے۔ جشن کے ساتھ ایک ریاستی حکومت کے چار سالہ کارگردگی کو پیش کرنے کے لئے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ دو دنوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ عوام کی سہولت کے لئے پینے کا پانی اور بیت اخلاء کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ کے اطراف وزیر اعلیٰ شری سدرامیا ، میسورضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ہچ سی مہادیواپا، ریاستی وزیر برائے سوشیل ویلفیر ہچ انجنیا اور ڈاکٹر ہچ سی مہادیواپا کے فرزند انیل بوس کے بڑے بڑے کٹ آؤٹس لگائے گئے تھے۔ ان تمام اضلاع سے عوام کو جلسہ گاہ پہنچانے کے لئے 750 کے یس آر ٹی سی بسوں کے ساتھ ساتھ 500 پراؤیٹ بسوں کا استعمال کیا گیا۔ جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ جلسہ گاہ میں پہنچنے کے لئے تمام افراد کو پولیس کی جانب سے لگائے میتل ڈٹکٹر سے گزارنا پڑا ۔ ریاستی وزیر اعلی ٰ سدرامیا نے ڈھول بجاکر اور بعد میں شمع روشن کرکے اس عظیم الشان جشن کا افتتاح کیا۔ کے پی سی سی کے صدر ڈاکٹر پرمیشور، سبق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز ، الحاج تنویر سیٹھ، ریاستی وزراء الحاج آر روشن بیگ، یوٹی قادر، شری اے منجو ، ہچ آنجنیا، اے کرشنپا ، یم آر سیتا رام، بی رماناتھ رائے ، وزیر اعلی ٰ سدرامیا کے فرزند ڈاکتر یتیندرا، رکن پارلیمان آر دھروانارائن، اراکین اسمبلی شری واسو، یم کے سوم شیکھر ، ڈاکٹر گیتا مہادیو پرساد، کلالے کیشومورتی، میسور ضلع پنچایت کی صدر نعیمہ سلطانہ اور میسور کے مئیر یم جے روی کمار اس موقع پر موجود تھے۔میسور ضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ہچ سی مہادیواپا اور ریاستی وزیر برائے سوشیل ویلفیر ہچ آنجنیا نے شاہی محل کے روبرو ڈھول بجاکر کلچرل ٹروپ کا افتتاح کیا۔ ریاستی حکومت سرکاری ملازمتوں میں دئے جانے والے ریزرویشن میں اضافہ کریگی۔ میسور میں وزیر اعلی ٰ سدرامیان کا اعلان میسور کے منڈکلی ائیر پورٹ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی ٰ سدرامیا نے بتایا کہ ریاستی حکومت سرکاری ملازمتون میں موجودہ 50 فیصد ریزرویشن میں اضافہ کرکے 70 فیصد کر دیگی۔ سوشیو اکنامیک سروے رپورٹ کی سفارشات کے بعد اس معاملے میں اعلان کیا جائیگا۔ اور ریزرویشن میں اضافے سے پہلے ریاستی حکومت قانونی ماہرین سے صلاح و مشورہ کریگی۔ لیجسلیٹیو کونسل کے چیرمین شری ڈی ہچ شنکر مورتی کے خلاف عدام اعتماد کی تھریک پر شری سدرامیا نے کہا کہ جب کونسل میں بھارتیہ جنتا پارتی کو کوئی اکثریت نہیں ہے تو پھر انہیں چیرمین رہنے کا کاکوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وزیر اعلی ٰ سدرامیا نے اس سلسلے مین مزید بتایا کہ وہ جنتا دل ( یس ) کو اس سلسلے مین بات کرینگے ۔ وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا کے ہمراء ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات و حج جناب الحاج آر روشن بیگ بھی بزریعہ خصوصی فلائٹ میسور کے منڈکلی ائیر پورٹ پہنچنے پر ریاستی وزیر ہچ آنجنیا، رکن پاارلیمان آر دھروانارائن رکن اسمبلی کلالے کیشورمورتی اور میسور ضلع کے ڈپٹی کمشنر مسٹر رندیپ نے استقبال کیا۔