مرغیوں کے گوشت کا استعمال بالکل ہی محفوظ: ریاستی مویشی پالن وزیر کی وضاحت

02:27PM Thu 5 Mar, 2020

بنگلور: 5 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ریاستی مویشی پالن وزیر مسٹر چوہان نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغیوں کا گوشت کھانا صحت کے لیے محفوظ ہے ان کا یہ بیان سوشیل میڈیا پر پھیلائی جارہی غلط خبروں کے بعد آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے سوشیل میڈیا پر کورونا وائرس کی وجہ سے مرغیوں کا گوشت نہ کھانے کی جو خبریں پھیلائی جارہی ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر کسی مرغی کو یہ وائرس لگا بھی ہو تو 100/ڈگری کی تپش پر پکانے کے بعد یہ وائرس مر جاتا ہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ایسی بے بنیاد افواہوں پر دھیان نہ دیں اور باوثوق ذرائع سے ملی اطلاعات پر ہی بھروسہ کریں۔