کرناٹک میں عوامی مقامات پر تھوکنے اور تمباکو چبانے پر لگی پابندی: خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف درج ہوگا مقدمہ
01:05PM Sun 31 May, 2020
بینگلور: 31 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت نے آج حکم جاری کرتے ہوئے عوامی مقامات پر تھوکنے اور تمباکو چبانے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ دائر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ریاستی حکومت نے کورونا کے انفیکشن کو روکنے کے لیے یہ فیصلہ لیا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی اس کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جائے گا اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188,268,269 اور 270 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وہیں کے ایس آر ٹی سی نے بھی بس اسٹانڈ کے احاطہ میں تمباکو بیچنے اور کھانے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل مرکزی حکومت نے بھی تمام ریاستوں کو ہدایات دی تھی کہ وہ اپنی ریاستوں میں عوامی مقامات پر تمباکو چبانے اور تھوکنے وغیرہ پر پابندی لگائیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔