بھٹکل میں یوم اساتذۃ کا انعقاد؛ ضلع کے بہترین اساتذہ کو دیا گیا ایوارڈ

04:32PM Thu 5 Sep, 2019

بھٹکل: 5 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکنڑا ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت اترکنڑا، تعلیمات عامہ ، ڈپٹی ڈائرکٹر دفتر اترکنڑا اور بی ای اؤ دفتر بھٹکل کے اشتراک سے  یہاں کے کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں آج  یوم اساتذۃ کی مناسبت سے ایک خوبصورت تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں ضلع کے بہترین اساتذۃ کی تہنیت بھی کی گئی۔ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے  رکن اسمبلی مسٹر سنیل نائک نے اساتذۃ کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں اس اہم دن پر مبارکباد دی اور کہا کہ ملک کی تعمیر اور ترقی میں اساتذہ کا رول کافی اہم ہوتا ہے اس لیے کہ انہی کے ہاتھوں میں نسلیں ہوتی ہیں یہ جیسے چاہے ان کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ موصوف رکن اسمبلی نے اس موقع پر بھٹکل میں گرو بھون کی تعمیر کے لیے ایم ایل اے فنڈ سے پانچ لاکھ روپئے دینے کا بھی اعلان کیا۔بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا صاحب نے بھی اس موقع پر اساتذہ کو اس دن کی مبارکباد دی اور اپنے آپ کو اپ ڈیٹ کرکے طلبہ کو تعلیم دینے کی بھی صلاح دی۔ اس کے علاوہ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ،بھٹکل اربن بینک کے جنرل مینجر سبھاش شٹی نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ پروگرام میں لورپرائمری زمرے میں بھٹکل سے ڈی کے الویکوڑی ،کاروار کے نارائن ٹی گنگی، انکولہ کی مالنی نائک، کمٹہ کے وینکٹ رایا نایک، ہوناور کے للتا کے نائک، ہائی اسکول زمرے میں سبرامنیا شیروگار،انکولہ کی انیتا باڈکر، کمٹہ کے دیانند دیش بھنڈاری، ہوناور کے شنکر ہریکانت اور بھٹکل کی ریشما وٹھوبانایک کو ایوارڈ سے نوازاگیا۔ ڈائس پر ضلع پنچایت ممبر سندھوبھاسکرنائک، تعلقہ پنچایت ممبران جئے لکشمی گونڈ، میناکشی نائک، وشنو دیواڑیگا، نارائن نائک، شریکانت ہیگڈے ،بی ای اؤ منجی ،یلما، شنکر نائک ،انجن گیس ایجنسی کی مالک شیوانی شانتا رام وغیرہ موجود تھے۔