بیلکے شاہراہ  پربس اور لاری کی ٹکر ؛ سات افراد زخمی

12:59PM Wed 7 Jun, 2017

بھٹکلیس نیوز / 07 جون، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) تعلقہ کے بیلکےشاہراہ پر  نجی بس اور لاری کے مابین ہوئے سڑک حادثے میں سات افراد شدید زخمی ہوگئے جس میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے، جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت وجئے پرتاپ سنگھ (30)، رمیش (31)، ہیمنت (18)، وینسینٹ (35)، سنتوش (29)، ابھیشک (27) اور انیل(20)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ  حادثہ  آج صبح قریب چار بجے پیش آیا ۔ بتایا گیا ہے کہ وی آر ایل  بس بیلگام سے مینگلور جارہی تھی کہ بھٹکل سے آگے بیلکے میں غلط راستے پر جاکر لاری سے ٹکراگئی۔اس تعلق سے بھٹکل رورل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔