ہندوستانی سفیر برائے سعودی عربیہ ڈاکٹر اوصاف سعید نے میڈیا کو دی حاجیوں کے لیے کی جارہی تیاریوں کی جانکاری
04:27PM Sun 7 Jul, 2019
جدہ: 7 جولائی ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہندوستانی سفیر برائے سعودی عربیہ ڈاکڑ اوصاف سعید نے پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو حج 2019 کی تیاریوں کی جانکاری دی۔ جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
سب سے پہلے انہوں نے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سال ہندوستان کے حاجیوں کے کوٹہ میں اضافہ کرکے ان کی تعداد 2/لاکھ کو پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 جولائی 2019 کو ہندوستان کے صدر مقام دہلی سے پہلی اڑان 419 حاجیوں کو لے کر مدینہ منورہ پہنچی تھی جنکے استقبال کے لئے ان کے ہمراہ کونسل جنرل محمد نور رحمان شیخ اور حج کونسل جناب وائ صابر ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
ڈاکٹر اوصاف نے بتایا کہ اس بار مدینہ میں حاجیوں کے لئے بلڈنگ اور کمرے ہندوستان سے نکلنے سے پہلے ہی انکے نام سے دیے گئے ہیں اور انہیں اس کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔ مزید حاجیوں کی سہولت کے لیے حج کمیٹی کے ذریعہ انے والوں کے سامان پربلڈنگ نمبراور روم کی جانکاری بھی لکھی گئی۔
حاجیوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی سے دور رکھنے مدینہ میں ایک صدر دفتر اور 3 اسکی شاخیں اور ایک 10 بیڈ کی ڈسپنسری بھی تیار کی گئی ہے اور 3 شاخوں میں بھی ڈسپنسری رکھی گئی ہیں جہاں پر حاجیوں کی بلڈنگ ہے۔ یہ ڈسپنسری 24 گھنٹے حاجیوں کی خدمت کے لئے مہیا ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ جو جاجی ہندوستان سے سیدھے مکہ آئیں گے وہ حج کے بعد 19 اگست کو مدینہ کے لئے نکلیں گے اور8 دن کے قیام کےبعد مدینہ سے ہی ان کی وطن واپسی ہوگی۔
ڈاکٹر اقصاف کے مطابق مکہ میں ایک مین افس اور اسکی 16 شاخیں ہیں تین ہسپتال جسمیں 40 /30/10 بیڈ ہیں اور 16 شاخوں میں ڈسپنسری بھی موجود ہے 24 گھنٹے حاجیوں کی خدمت کے لئیے ہندوستان سے 625 خادم حجاج ائے ہیں جس میں ڈاکٹر، نرسس، فارمیسیٹ بھی ہیں۔ 101 خواتین لیڈی افیسرس بھی ہیں جس میں 36 ڈاکٹر اور 49 پیرا میڈیکل ہیں۔
سفیر برائے سعودی جناب اوصاف سعید نے یہ بھی کہا کہ امسال بناء محرم کے 2332 خواتین حج پر ائینگی جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے انکی خدمت کے لئے الگ سے ایک برانچ افیس اور ڈسپنسری کا اہتمام کیا گیا ہے۔
حاجیوں کو مزید سہولت کے لئے جدہ قونصلیٹ کی جانب سے انڈین حاجی انفارمیشن سیسٹم ایپ تیار کیا گیا ہے جس میں حاجی اپنے تاثرات اورشکایت بھی درج کرسکتے ہیں۔
حاجیوں کے لئے ہیلپ لائن نمبر ہے 8002477786/ واٹس اپ نمبر 00966543891418/ 00966-12-5458000 / 00966-12-5496000
مزید ڈاکڑ اوصاف سعید نے اطلاع دی کہ مدینہ میں عمرہ کے لئے آئے ہوئے 82 حاجی ٹور اپریٹر کے دھوکہ دینے سے پھنسے ہوئے ہیں ۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ عمرہ یا حج کا پیکیچ لیتے وقت احتیاط برتیں اورکم داموں پر ملنے والے پیکیچ کا جائزہ لیں اور رجسٹرڈ ٹور اپریٹر سے ہی رابطہ کریں ۔