علی پبلک اسکول میں دسویں جماعت کے اعزاز میں الوادعیہ تقریب
03:47PM Wed 26 Feb, 2020
بھٹکل: 26 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) علی بپلک اسکول سے پہلی بار دسویں جماعت کی فراغت کے موقع پر اسکول میں ان کے اعزاز میں الوداعی نشست منعقد کی گئی جس میں طلبہ نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اسکول سے اپنے تعلق کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے صدر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل جناب مزمل صاحب قاضیا نے طلبہ کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے اور ایک اچھا انسان بننے کی ترغیب دی۔
اسکول کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی نے اس موقع پر فارغ ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور اسکول کے محسنین کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ڈائس پر اسٹیج پر اسکول کے نائب صدر مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی، مدرسہ رحمانیہ منکی کے مہتمم مولانا شکیل احمد ندوی، مولانا خلیل الرحمن منیری، جناب محمد سعید دامودی، مولانا محمد فاروق قاضی ندوی، ناظم ِ جامعہ ماسٹر محمد شفیع صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔