بھٹکلیس کی خبر پر ایک بھٹکلی فرد نے کی غریب عورت کی امداد
11:57AM Sat 15 Jun, 2013
بھٹکلیس کی خبر پر ایک بھٹکلی فرد نے کی غریب عورت کی امداد
بھٹکلیس نیوز 15 جون، 13
بھٹکل/ بھٹکلیس ڈاٹ کام پر ایک دن پہلے کوکتی نگر میں مقیم ایک غریب عورت جسکا گھر بارش سے متأثر ہوا تھا اسکی امداد کے لئے اپنے قارئین سے مدد کی درخواست کی گئی تھی ۔اس پر پہل کرتے ہوئے ریاض میں مقیم ایک بھٹکلی فرد نے اپنی طرف سے مالی امداد بھیجی تھی ۔ اس کو کل بھٹکلیس ڈاٹ کام کے نمائندے جناب رضوان گنگاولی صاحب نے متاثرہ خاتون کے حوالہ کیا ۔ اس موقع پر کانگریسی کارکن جناب عبد الرحیم شیخ صاحب ، سالار کے نمائندے جناب یوسف خان صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔
ادارہ بھٹکلیس اس موقع پر اپنے اس ہمدرد قاری کا شکریہ ادا کرتے ہوے اپنے بیش قیمت قارئین سے اس عورت کی امداد کی اپیل کرتا ہے ۔