گھر والے شادی کے لیے راضی نہ ہونے پر منکی میں معشوق جوڑے نے اٹھایا انتہائی قدم؛ لڑکا ہلاک لڑکی کی حالت نازک
03:45PM Wed 28 Aug, 2019
منکی: 28 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) منکی پولس اسٹیشن کے حدود میں آج شام گھر والوں سے ناراض دو معشوق جوڑوں نے خود کشی کرلی ہے جس میں سے لڑکا ہلاک ہوا ہے جبکہ لڑکی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق منکی کے جگن ایشور نائک (26) اور سنگیتا (22) دونوں ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے لیکن دونوں کے گھر والے یہ شادی کرانے پر آمادہ نہیں تھے جس سے ناراض ہو کر ان دونوں نے آج شام کو زہر پیتے ہوئے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
تاہم زہر پینے کے فوری بعد لڑکا ہلاک ہوگیا جبکہ لڑکی کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے اڈپی روانہ کیا گیا۔
اس سلسلہ میں منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔