شرمناک : وہ خون سے لت پت سڑک پر تڑپتا رہا اور لوگ بناتے رہے ویڈیو

04:05PM Thu 9 Aug, 2018

ہریانہ میں انسانیت کو شرمسار کردینے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔ ہیڈل کے جی ٹی روڈ قدیم پر پنہانا چوک کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے ایک بائیک سوار کو ٹکر مار دی ۔ اس حادثہ میں بائیک پر سوار دو نوجوان ٹرک کی زد میں آگئے ، جن میں سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔ شرمناک بات یہ رہی کہ خون سے لت پت نوجوان سڑک پر تڑپتا رہا اور لوگ موبائل سے اس کی ویڈیو بناتے رہے ۔ ویڈیو بنانے والے لوگوں نے یہ نہیں سوچا کہ زخمی کو ویڈیو بنانے سے پہلے علاج کیلئے اسپتال پہنچایا جائے ۔ اطلاعات کے مطابق تقریبا آدھے گھنٹے کے بعد پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمییوں کو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا ۔
علاج کررہے ڈاکٹروں کے مطابق حادثہ میں زخمی راکیش کی حالت سنگین ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے دہلی ریفر کردیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بچھارے گاوں کے رہنے والے راکیش اور حکم الدین موٹر سائیکل سے پلول کی طرف  سے آرہے تھے ۔