اگنی پانچ بلیسٹ میزائل کا کامیاب تجربہ

05:41PM Mon 16 Sep, 2013

بھٹکلیس نیوز AgniV295نئی دہلی، 15 ستمبر (يو اين آئى) اوڈیشہ میں ہندوستان نے پانچ ہزار کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے والا بيلسٹ ميزائل اگنى پانچ کا آج وہيلر جزيرے سے کامياب تجربہ کيا گيا۔ دفاعى تحقيقى و ترقى کى تنظيم (ڈى آر ڈى او) کے ذريعہ تيار کئے گئے اس ميزائل کے کامياب تجربے کے بارے ميں اطلاع تنظيم کے ذرائع نے دى۔ انہوں نے بتايا کہ نيوکليائى ہتھيار لے جانے کے اہل اگنى پانچ ميزائل کو آج صبح آٹھ بج کر 50 منٹ پر داغا گيا اور يہ تجربہ پورى طرح سے کامياب ديا۔ وہيلر جزيرہ سے اگنى پانچ کا يہ دوسرا تجربہ تھا اس سے قبل 19 اپريل کو بھى يہى سے اس ميزائل کا تجربہ کيا گيا تھا۔ ميزائل کے کامياب تجربے کے بعد بين بر اعظمى بيلسٹک ميزائل کى صلاحيت رکھنے والے ملکوں امريکہ، روس، فرانس اور چين کى صف ميں ہندوستان بھى شامل ہوگيا ہے۔ ايک ٹن سے زائد وزنى نيوکليائى ہتھيار لے جانے کى صلاحيت رکھنے والا يہ جديد ترين ميزائل بيک وقت کئى اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اگنى پانچ اکنى ميزائل سيريز کا جديد ترين ميزائل ہے جس ميں جديد نگرانى تکنيک ، انجن، ہتھيار اور کنٹرول نظام کا استعمال کيا گيا ہے۔ اگنى پانچ سے قبل فوج ميں اگنى سيريز کے چار ميزائل شامل کئے جاچکے ہيں جن ميں اگنى ايک کى مارکرنے کى صلاحيت 700 کلو ميٹر، اگنى دو کى تقريباً 2000 کلو ميٹر، اگنى تين اور چار کى تقريباً تين ہزار کلو ميٹر ہے۔