جسمانی سرگرمیوں کی کمی کی وجہ سے لوگوں میں آرتھوپیڈک مسائل پیدا ہو رہے ہیں،ڈاکٹر آر کے پانڈے
01:39PM Tue 21 Feb, 2017
نئی دہلی۔ (بھٹکلیس نیوز) بھارت میں جسمانی سرگرمیوں کی کمی کی وجہ سے لوگوں میں آرتھوپیڈک مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ جوڑوں کے درد میں مبتلا کئی لوگ بروقت علاج نہیں کرواتے اس ضمن میں وینکاتشورہسپتال نئی دہلی نے 19فروری کو آگاہی مہم کا انعقاد کیاجس میں لوگوں کو بروقت علاج کی تلقین کی گئی اور لوگوں کو بتایا گیا کہ ڈاکٹرز ضرورت پڑنے پر سرجیکل علاج کرتے ہیں ۔جوڑوں کے درد میں گھٹنوں کا درد سب سے عام ہے لیکن جوڑوں کا درد ہاتھوں، پاؤں ،کندھوں ،ٹخنوں اور جسم کے کسی بھی حصے میں ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر آر کے پانڈے سنیئر کنسلٹنٹ آرتھوپیڈکس وینکاتشورہسپتال نئی دہلی کا کہنا ہے کہ بھارت میں بہت سے لوگوں کویہ بیماری خاندان کی وجہ سے ہے ۔