ریاست میں آئندہ تعلیمی سال میں تین نئے میڈیکل کالج کھلنے کی امید

03:16PM Tue 10 Mar, 2015

بھٹکلیس نیوز / 10 مارچ، 15 بنگلورو / ریاستی حکومت کی طرف سے آئندہ ایک سال میں ریاست میں تین میڈیکل کالج قائم ہونگے۔ یہ بات وزیر برائے میڈکل ایجوکیشن مسٹر پرکاش پاٹل نے کہی وہ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کالج قائم کرنے کا اجازت نامہ مل جاتا ہے تو گلبرگہ ، کوپا اور گدگ ضلع میں کالجس قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان ضلعوں میں کالجوں کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے، اور ایم سی آئی کی ایک ٹیم نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا ہے جس کے بعد میڈیکل تعلیمات کے محکمہ کی طرف سے ایم سی آئی پر آئندہ تعلیمی سال تک اس کو اجازت نامہ دینے کے سلسلہ میں دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے دیگر اضلاع میں بھی تعمیراتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوڈاگو، اترکینرا اور چامراج نگر میں تعمیراتی کام ابھی چل رہے ہیں یہاں تعمیراتی کاموں میں رکاوٹ کی وجہ ٹھیکیداروں کی سست رفتاری ہے۔ تاہم یہاں بھی بہت جلد تعمیراتی کام مکمل ہونے کی بات انہوں نے کہی ۔