تمام پروجکٹوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونا ضروری ورنہ تمام ٹھیکداروں کا نام کالی فہرست میں شامل ہوگا: سدارامیا

03:45PM Sun 23 Jul, 2017

بنگلور( ( بھٹکلیس نیوز) ) :وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ بروھت بنگلور مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی ) کی حدود میں چل رہے تمام پروجکٹوں کا کام مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونا ضروری ہے ورنہ ٹھیکداروں کا نام کالی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے ماگڑی روڈ کے انڈر پاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بنگلور کے اندر کئی مقامات پر مختلف پروجکٹوں کا کام شروع کیا ہے اور اس کے لئے کئی کمپنیوں اور ٹھیکداروں کو ذمہ داری دی گئی ہے مگر ابھی تک مقررہ وقت پر کام مکمل نہیں ہوا ہے جس سے لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔شہر کے اندر فلائی اُوور ۔انڈر پاس ۔ گریڈ سپریٹر اور کار ی ڈاروں اور سڑکوں کی توسیع کے علاوہ اہم 26سڑکوں کو وھائٹ ٹاپنگ کرنے کا کام جاری ہے ۔ان تمام پروجکٹوں اور تعیمرائی کاموں کے لئے چیف منسٹر فنڈ سے جملہ سات ہزار 25 کروڑ روپےئے جاری کئے ہیں۔کرناٹک کو تجارتی پرولی کشن میں ہندوستان میں ہی پہلا مقام حاصل ہے ۔پروڈکشن ۔ کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں کی رقم مرکزی حکومت کو جاتی ہے پھر مرکزی حکومت سے بنگلور کی ترقی کے لئے زیادہ فنڈ حاصل نہیں ہورہا ہے اس لئے حکومت نے مرکزی حکومت کے فنڈکا انتظار کئے بغیر اپنے وسائل کا مناسب استعمال کرکے پروجکٹوں کو مکمل کررہی ہے۔ پہلے تمام پروجکٹوں کے لئے مرکزی حکومت کے فنڈ کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔حکومت نے ساجھیداری کے ساتھ پروجکٹوں کی تکمیل کررہی ہے انہوں نے کہا کہ بنگلور کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرانے کے مقصد سے جملہ 7300کروڑ روپےئے جاری کئے گئے ہیں۔اس سال بھی سسٹمک روڈ اپ گریڈیشن پالیسی جاری رہے گی۔690کروڑ روپےئے خرچ کرکے 80کلومیٹر طویل اہم 43سڑکوں کو ترقی دی جائے گی اور اس کے ساتھ فٹ پاتھوں کی بھی ترقی ہوگی۔ سنٹرل بزنس علاقوں میں 250کروڑ روپےئے خرچ کرکے ٹنڈر یشور طرز پر 25کلومیٹر طویل 25انٹرنل کنکشن سڑکوں کو ترقی دی جائے گی۔ شہر کے اندر مزید 12کاری ڈاروں کو تعمیر کیا جائے گا اور اس کے لئے 50کروڑ روپےئے خرچ ہوں گے۔ راہ گیروں کو تحفظ فراہم کرانے کے مقصد سے دو سو کروڑ روپےئے مختص رکھے گئے ہیں۔ نان اسٹاپ کے تحت بنگلور کے نو منتخب مقامات پر جہاں زیادہ ٹرافک کا مسئلہ رہتا ہے وہاں گریڈ سیپاریٹرس تعمیر کئے جائیں گے اور اس کے لئے 421کروڑ روپےئے مختص رکھے گئے ہیں ۔ریلوے برڈج او رانڈر برڈج تعمیرکے لئے150 کروڑ روپےئے خرچ ہوں گے ۔برساتی نالوں کی صفائی او رکیچڑ نکالنے کے لئے 300کروڑ روپےئے خرچ کئے جائیں گے۔50کروڑ روپےئے خرچ کرکے ایک ہزار بیت الخلاء تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو پروجکٹ کے تحت ریچ ۔2کے لئے جملہ26ہزار405 کروڑ روپےئے خرچ ہوں گے او راس ریچ 2-کی طویل 72.095کلومیٹر ہوگی۔ سلک بورڈ سے کے آر پورم جنکشن تک کے لئے جملہ 4200کروڑروپےئے خرچ ہوں گے۔اس موقعہ پر بنگلور ڈیولپمنٹ وزیر کے جے جارج۔ وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی۔ وزیر برائے منصوبہ بندی اور اعداد وشمار ایم آر سیتا رام ۔ مرکزی وزیر اننت۔ وزیر برائے زراعت بائرے گوڈا۔وزیر برائے ہاؤزنگ ایم کرشنا۔رکن اسمبلی سریش کمار۔ اراکین کونسل وی سومنا۔رضوان ارشد کئی کارپویٹرس کے علاوہ مےئر بی پدماوتی اور ڈپٹی مےئر آنند کے علاوہ کئی بی بی ایم بی کے افسران حاضر تھے ۔ اس تقریب میں کئی لوگوں نے بھی شرکت کی۔