بنیدور کی اوتینانی قومی شاہراہ پر چٹان کھسک گئی؛ چار گھنٹے تک ٹرافک نظام متاثر

11:34AM Wed 7 Jun, 2017

بھٹکلیس نیوز / 07 جون، 17 بیندور / (رضوان گنگاولی) پڑوسی ضلع اڈپی کے بیندور میں اوتینانی قومی شاہراہ کی ایک جانب واقع مٹی کی چٹانیں کھسک کر شاہراہ پر آگئیں جس سے شاہراہ پر قریب چار گھنٹے ٹرفک نظام متاثر ہوگیا تاہم اس کے بعد مٹی کو ایک جانب کرکے سواریوں کے لئے جگہ خالی کردی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ واردات صبح چار بجے پیش آئی تھی جس کے سبب اس کی زد میں کوئی سواری نہیں آئی اگر دن کے اجالے میں یہ واردات پیش آتی تو خطرہ ہوسکتا تھا۔ عوام نے اس واردات کے لئے شاہراہ کے توسیعی کام کو انجام دینے والی کمپنی کو ذمہ دار ٹہرایا ہے اور اس واقعہ کو اس کی لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ قومی شاہراہ کی نئی توسیع کے موقع پر بیندور اور شیرور کے درمیان موجود چٹانوں کو کاٹ کر یہ شاہراہ تعمیر کی گئی ہے تاہم بارش کے دنوں میں یہاں سے اس حالت میں جانا پر خطر نظر آتا ہے۔