قومی شاہراہوں پر گشتی گاڑیاں

02:08PM Wed 22 Mar, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے قانون ساز کونسل میں بتایاکہ ریاست میں موجود قومی شاہراہوں میں ہر ٹول مرکز سے 40کلومیٹر کے دائرہ میں ایک گشتی گاڑی،ایمبولنس ، ایک کرین کا انتظام کیاگیاہے، جبکہ گشتی گاڑیوں میں جی پی ایس ٹراکنگ نظام شامل ہے۔ وقفۂ سوالات میں بسون گوڈا پاٹل کے سوال پر وزیر برائے تعمیرات عامہ کی غیر موجودگی میں جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ قومی شاہراہوں پر حادثات میں ہلاک ہونے والے جانوروں کی نعشوں کو ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری کنٹراکٹروں پر عائد ہے۔اسی طرح قومی شاہراہوں پر حادثات پر قابو پانے کیلئے ہائی وے گشتی نظام دن رات موجود رہے گا۔ ریاست میں نئے تعمیر قومی شاہراہوں پر بھی گشتی گاڑیوں اور عملے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔