کرناٹک کو کاویری پر نئے ڈیم نہ بنانے کی ہدایت کی جائے :تمل ناڈو کے وزیراعلی کا وزیراعظم کے نام مکتوب
12:43PM Sun 22 Mar, 2015
بھٹکلیس نیوز/22 مارچ،15
چنئی (یو این آئی) کرناٹک پر کاویری کے معاملے میں انتہاپسندانہ موقف اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیراعلی او پنیرسلوم نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ کرناٹک کو مشورہ دیں کہ وہ میکداتو میں نئے ریزروائرکی غیرقانونی تعمیر کے منصوبے کو عمل جامہ نہ پہنچائیں۔وزیراعظم کے نام ایک مکتوب میں جس کی کاپیاں میڈیا کو یہاں فراہم کی گئیں، وزیراعلیٰ نے مسٹر مودی پر کرناٹک کو میکداتو میں ریزروائر کی تعمیر کے غیرقانونی منصوبے کو روکنے اور تمل ناڈو حکومت کی پیشگی اجازت لئے بغیر کاویری بیسن میں کوئی نئی اسکیم شروع نہ کرنے کی ہدایت دینے پر زور دیا۔انہوں نے مسٹر مودی سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ آبی وسائل کی وزارت کو مزید تاخیر کے بغیر کاویری منیجمنٹ بورڈ اور کاویری واٹر ریگولیشن کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کریں جس سے کہ کاویری آبی تنازعہ ٹربیونل کے حتمی حکم کے نفاذ کو پوری طرح نافذ کیا جاسکے ۔
ع،ح،خ