قومی سطح کے دیہی کھیل مقابلوں "اٹیا پٹیا" کا بھٹکل میں شاندار آغاز

05:59AM Sat 19 Oct, 2013

قومی سطح کے دیہی کھیل مقابلوں "اٹیا پٹیا" کا بھٹکل میں شاندار آغاز بھٹکلیس نیوز / 19 اکتوبر، 13 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل ساگر روڈ پر واقع گرو سدھیندرا کالج میں کل شام سے دیہی علاقوں میں مقبول کھیل 'اٹیا پٹیا' کا آغاز ہو چکا ہے جس کا افتتاح اٹیا پٹیا کے ریاستی صدر اور ایم ایل سی مسٹر بسوراج ہورٹی کے ہاتھوں کیا گیا ۔ موصوف نے اس موقع پر افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کھیل کو انعقاد کرنے میں بھٹکل کے سیاسی لیڈران نے بہت محنت کی ہے اور اس کا آغاز شاندار طریقہ پر کیا ہے ۔ موصوف نے اس موقع پر رکن اسمبلی بھٹکل مسٹر منکال ویدیا کی کوششوں کی بھی سراہنا کی اور کہا کہ انہوں نے کھیل کے سکریٹری شیوانند موگیر کے ساتھ مل کر کھیل کا انتظام بہت اچھے طریقہ سے کیا ہے ۔ موصوف ہورٹی نے اس موقع پر اٹیا پٹیا کی مختصر تاریخ بھی بیان کی اور اس کے فائدوں کو گنایا ۔ افتتاحی پروگرام سے قبل ایک جلوس بھی نکالا گیا جس میں سبھی ریاستوں سے شریک کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ثقافتی پروگرامات بھی پیش  کئے گئے ۔ اس موقع پربھٹکل کے ذمہ داران کے علاوہ ڈاکٹر ایچ بی ہلاد،مسٹر لچمیا کے سدنمنے،مسٹر شیوانند موگیر وغیرہ موجود تھے ۔ خیال رہے کہ جمعہ سے شروع ہونے والا یہ اٹیاپٹیا کھیل کھو کھو سے بہت مشابہت رکھتا ہے اس مقابلہ میں  لڑکوں کی  22/ٹیںہ  اور لڑکیوں کی  18/ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔مجموعی طور پر مختلف ریاستوں کے جملہ 500/کھلاڑی  اس میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کرنے والے ہیں،یہ کھیل مقابلے 20/اکتوبر تک جاری جاری رہیں گے ۔ atyapatya-3 atyapatya-1 atyapatya-2