ساحلی پٹی پر کمبالا ممنوع ہو گا
03:12PM Mon 17 Nov, 2014
بھٹکلیس نیوز/17نومبر،14
منگلورو(نامہ نگار)کیچڑمیں بھینسوں کی دوڑ بہت جلد ایک تاریخ بن جا ئے گی ، اس لئے کہ جانور پر ظلم ہو نے والے تمام معاملات پر امتناع لگانے کا سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے ، جبکہ اڈپی ضلع نے کمبالا کو ممنوع قرار دینے کے احکامات جاری کر دئے ہیں جو مانسون کے بعد پو ری ساحلی پٹی پر منایا جا تا ہے، جنوبی کنڑا ضلع آنے والے ہفتے میں اس معاملے پر فیصلہ لے گا ،محکمہ انیمل ہسبنڈری اور ویٹر نر ی سائنسز کے ڈپٹی ڈائر کٹر تپے سوامی نے کہا "ہمیں اس کھیل اور دیگر روایتوں پر پابندی لگا نا ہے جس میں تفریح کے لئے جانوروں کا استعمال کیا جاتا ہے ، یہ ہی فیصلہ کرنا ہے کہ کھیل پر امتناع عائد کیا جائےاور اسکی اجازت دینا عدالت کی ہتک اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے ، حکم کا اولین شکار "مرغوں کی دوڑ" "بیلوں کی دوڑ" اور بہترین مرغ کا مقابلہ جو 13تا 14نومبر کو منعقد ہونے والی عالمی تہوار اور سالانہ کمبالا جس کا اہتمام29/دسمبر کو شہر کے مضافات میں پلی کلانسر گا دھام کی جانب سے منعقد کئے جانے والے کم ازکم 22کمبالا 15/نومبر اور 21/مارچ کے درمیان ضلع میں مقرر ہیں ،تاہم ازیر قانون ٹی بی جے چندرا نے کہا کہ اڈپی میں کمبالا پر امتناع ایک عارضی اقدام ہے ، اور اس کھیل پر امتناع عائد کرنےکا کو ئی فیصلہ نہیں ہوا جو وہاں اور جنوبی کنڑا ضلع میں مقبول ہے ، ہفتہ کو یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ مئی میں سپریم کورٹ کے ایک حکم پر یہ کھیل روک دیا گیا تھا ،انہوں نے کہا لیکن اس معاملے میں کوئی شئے صاف نہیں ہے کہ آیا کمبالا میں استعمال کئے جانے والے جانوراس کے احاطے میں آتے ہیں ،کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے اس متعلق تمام معاملات پر بحث ہو گی ۔
ع،ح،خ