وزیراعلیٰ کے عہدہ سے پاریکرآج دیں گے استعفیٰ، یوپی سے جائیں گے راجیہ سبھا

06:58AM Sat 8 Nov, 2014

بھٹکلیس نیوز/08نومبر،14 پنجی (ایجنسی)گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پرریکر کو مرکزی وزارت میں شامل کئے جانے کے امکان کے پیش نظر ان کے جانشین کے طور پر دو نام بحث میں ہیں جو آرایس ایس کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ریاست کے وزیر صحت لکشمی کانت پرسیکر اور اسمبلی کے صدر راجندر ارلیکر میں سے کسی کو پاریکر کا جانشین بنایا جا سکتا ہے۔ان ناموں کی تصدیق کرتے ہوئے پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ بی جے پی پارلیمانی بورڈ ہفتہ کو نئی دہلی میں اپنی ملاقات کے بعد اس بارے میں باضابطہ اعلان کرے گا۔مودی حکومت میں ممکنہ وزیر دفاع بننے جا رہے پرریکر ہفتہ کو استعفی دیں گے۔ذرائع کے مطابق پرریکر اترپردیش سے راجیہ سبھا جائیں گے اور 10نومبر کو کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔اتوار کو 46وزراء والی موجودہ مودی کابینہ کا پہلی توسیع ہونی ہے جس میں پرریکر کے ساتھ کئی وزراء حلف لے سکتے ہیں۔اس درمیان گوا کے دارالحکومت پنجی میں رات بھر شدید سیاسی بات چیت اور ملاقاتوں کا دور جاری رہا۔رات بھر بی جے پی کے تمام ممبران اسمبلی ایک ہوٹل میں جمع رہے۔دیر رات کو بند کمرے میں ہوئی میٹنگ سے باہر نکلنے کے بعد بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر ونے تندولکر نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ پرریکر کو کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے اور ملک کا وزیر دفاع بنایا جا سکتا ہے لیکن ہمیں یہاں گوا میں ان کی کمی کو یقینی طور پر کھلے گی۔انہوں نے پرریکر کے ممکنہ جانشین کے طور پر منتخب ہوئے ناموں کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا لیکن کہا کہ یہ عہدہ قابل شخص کو دیا جائے گا۔وزیر دفاع بنائے جانے کے بارے میں آ رہی خبروں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پرریکر نے جمعرات کو کہا تھا کہ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے ان سے کہا تھا کہ اگر مرکز انہیں کوئی ذمہ داری دیتی ہے تو وہ اسے اٹھائیں جس کے بعد انہوں نے یہ ذمہ داری اپنے کندھوں پر لینے کی خواہش ظاہر کی۔گوا میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے 58سالہ پارریکر ریاست کی سیاست سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ میں عہدہ چھوڑتے ہوئے پریشان ہوں لیکن میرے لئے ملک ریاست سے بڑا ہے۔میرے اندر ملاجلا احساس ہے۔ دوسری جانب گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکرکو مرکز میں لائے جانے کی خبر کے ساتھ ہی وہاں بھارتیہ جنتا پارٹی میں سی ایم عہدے کو لے کر گھمسان مچ گیا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ فرانسس ڈسوزا نے کہا ہے کہ انہیں سی ایم نہیں بنایا گیا تو وہ استعفی دے دیں گے۔پاریکر کو مرکز میں وزیر بنایا جا رہا ہے۔اس کی وجہ سے گوا میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ خالی ہو رہا ہے۔وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے دو رہنماؤں کے نام بحث میں ہیں جو یونین کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ریاست کے وزیر صحت لکشمی کانت پرسیکر اور اسمبلی کے صدر راجندر ارلیکر میں سے کسی کو پاریکر کا جانشین بنایا جا سکتا ہے۔یہ بات فرانسس ڈسوزا کو ناگوار گذری ہے ۔انہوں نے اس بات پر ناراضگی ظاہر ہے کہ ان کی سنیریٹی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر مجھ جونیئر کو سی ایم بنایا گیا تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔منوہر پاریکر ہفتہ کو استعفی دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کل دوپہر کو پارٹی اراکین کی میٹنگ ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ کا چناؤ ہو سکتا ہے۔ ع،ح،خ