ماحولیاتی تحفظ پالیسی کمیٹی کو سپریم کورٹ سے نامزد ممبر وکیل آل میترا پاٹلکا بھٹکل دورہ؛ کچرا نکاسی مرکز کے تعلق سے لی جانکاری
03:53PM Fri 24 Jan, 2020
بھٹکل: 24 جنوری، 2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ماحولیاتی تحفظ پالیسی کمیٹی کو سپریم کورٹ سے نامزد ممبر وکیل آل میترا پاٹل نے کچرا نکاسی مرکز کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو بھٹکل کا دورہ کیا۔
انہوں نےسا گر روڈ پر واقع کچرا نکاسی مرکز کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اپنے دورہ کا مقصد بتایا ۔
اس موقع پر بھٹکل چیف آفیسر دیوراج، جالی پنچایت چیف آفیسر وینوگوپال شاستری وغیرہ موجود تھے۔