شاہین باغ میں مظاہرہ کی جگہ پر ثالثی کیلئے پہنچے سپریم کورٹ کے مصالحت کار ، کہی یہ بات
03:35PM Wed 19 Feb, 2020
سپریم کورٹ سے مقرر مصالحت کار سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن بدھ کو دہلی کے شاہین باغ میں مظاہرہ کی جگہ پہنچ گئے ہیں اور مظاہرین سے بات چیت کررہے ہیں اور انہیں دوسری جگہ مظاہرہ کرنے کیلئے منانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ خیال رہے کہ جنوب مشرقی دہلی کے شاہین باغ میں 15 دسمبر 2019 سے ترمیمی شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف خواتین اور بچے مظاہرہ کررہے ہیں ۔
اس موقع پر سنجے ہیگڑے نے پہلے انگریزی میں سپریم کورٹ کا حکم پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد سادھنا رام چندرن نے سپریم کورٹ کے حکم کا ہندی میں اختصار میں مظاہرین کو بتایا ۔
سادھنا رام چندرن نے شاہین باغ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آپ کے پاس مظاہرہ کا حق ہے ۔ سی اے اے کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا گیا ہے ، مگر ہماری طرح دیگر کے بھی حقوق ہیں ۔