پارلیمانی انتخابات کے بعد مخلوط حکومت کا خاتمہ ہوگا۔ایڈی یورپا

02:46PM Sat 9 Mar, 2019

ہبلی۔9؍مارچ (سالارنیوز)سابق ریاستی وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے الزام لگایا کہ ریاست میں شدید قحط زدہ صورتحال کے باوجود وزیراعلیٰ سمیت تمام وزراء سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایڈی یورپا نے یہ الزام لگایا اور کہا کہ وزیراعلیٰ کمارسوامی قحط زدہ صورتحال سے نمٹنے سے زیادہ وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے میں وقت صرف کررہے ہیں ۔انہوں نے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا اور کمارسوامی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ باپ بیٹے نے عوام سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار حاصل کیا ہے ۔ایڈی یورپا نے بتایا کہ ریاست میں بی جے پی کے حق میں لہر چل رہی ہے اور آنے والے پارلیمانی انتخابات میں 22سے زیادہ نشستوں پر پارٹی جیت حاصل کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں بی جے پی 300سے زائد نشستیں حاصل کرے گی اور نریندر مودی دوبارہ وزیراعظم بنیں گے اور پارلیمانی انتخابات کے بعد مخلوط حکومت کاخاتمہ ہوگا۔