مسلم پرسنل لا کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ ملک کے لئے خطرناک ہوگا:ای احمد

01:55PM Tue 15 Mar, 2016

انڈین یونین مسلم لیگ کے ایک وفد نے آج یکساں سول کوڈ کی وکالت کرنے والے آئین کے آرٹیکل 44 کو ختم کرنے کے سلسلے میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو ایک کروڑ دستخط کے ساتھ ایک عرضداشت پیش کی جس میں صدر کو یہ تاثر دیا گیا ہے کہ یکساں سول کوڈ چونکہ ہندوستان کی خودمختاری، یکجہتی اور اتحاد کے خلاف ہے ۔ لہذا اسے ختم کیا جائے۔ سابق مرکزی وزیر اور مسلم لیگ کے پارلیمانی رکن ای احمد کی قیادت میں پارٹی ممبروں اور عہدیداروں نے صدر جمہوریہ کو مسلم پرسنل لا کی اہمیت اور افادیت سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ ملک کے لئے خطرناک ہوگا