اقلیتوں کی اسکیموں میں ریاستیں تعاون کریں
11:58AM Thu 9 Oct, 2014
بھٹکلیس نیوز/09اکتوبر،14 مولانا آزاد نیشنل اسکل کا قیام ،ہنرمندی کو فروغ دینے کی پالیسی پر مرکز عمل پیرا ۔نجمہ ہبت اللہ نئی دہلی/مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ نے کہاہے کہ مرکزی سرکار سب کو ساتھ کے کر چلنے کی روش پر گامزن ہے اور انکی وزرات اپنے مقاصد کے حصول کیلئے رکاٹوں کی پروا نہیں کرے گی ،یہ بات انہوں نے مولانا آزاد نیشنل اسکل میں کہی ،انہوں نے کہاکہ مرکز تعلیم کے ساتھ ہنر مندی کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور زندگی کے ہر شعبہ میں اس نظریہ کو آگے بڑھایا جائے گا ،ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ آج جب ہم قومی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی سی) سے وابستہ ایجینسیوں اور چینیلائز اداروں کی کارکرگی کا جائزہ لے رہے ہیں تو اقلیتی آبادی والی اہم ریاستوں کے نمائندے موجود نہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کا دعویٰ کرنے والوں کے قول و عمل میں کتنا تضاد ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر مرکز سرکار انکی ریاستوں کی ایک بڑی آبادی کی فلاح وبہبودکیلئے اسکیموں کا اعلان کر رہی ہے اور ان پر ریاستی سرکاروں سے عمل چاہتی ہےتو اسے مثبت طور پر قبول کرنا چاہیئے ،کیونکہ اگر تما م ریاستوں میں ایک خاص طبقہ کی فلاح کیلئے کام ہو رہا ہے تو ان ریاستوں کا کام ہی آسان ہو رہا ہے ،لہذا انکو خندہ پیشانی کے ساےھ تعاون کرنا چاہیئے ،ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ اگر ریاستی سرکار یں ان کی وزارت کی اسکیموں کی عمل آوری میں دلچسپی نہیں لے رہی ہیں تو مرکز ان اسکیموں کے کارگر نفاذ کیلئے کو ئی دوسرا راستہ اختیار کرے گا ،انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ ریاستی سرکاروں کے عدم تعاون کی صورتوں میں مرکز بینکوں کے ذریعہ اپنی اسکیموں کو نافذ نہیں کر سکتا ہے ،ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ کئی شہروں میں الگ الگ صنعتیں ہیں اور ہمیں زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہو ئے ان شہروں کی خاص صنعتوں میں ہنرمندی کو فروغ دینے کا کام کر نا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے تحت مولان اآزاد نیشنل سکل اکادمى کے قيام کا اعلان کیا جس کا باقاعدہ اعلان مولانا ابوالکلام آزاد کے يوم پيدائش 11 نومبر کو کيا جائے گا، آج کی اس تقریب میں ملک بھر سے آئے این ایم ڈی ایف سی کے نمنائندوں اور اس ادارے سے استفادہ کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،نجمہ ہبت اللہ نے مولانا آزاد نیشنل اکادمی کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اسکی افادیت پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ اس اکادمی کے قیام سے اقلیتی طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سے بھی آراستہ کیا جائے گا ،این یم ڈی ایف سی کی گزشتہ 20برسوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہو ئے محترمہ ہبت اللہ نے کہا کہ ادارہ نے اس دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اقلیتوں اور خاص طورپر مسلمانوں کو معاشی اور تعلیمی بہبودی کیلئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرایا ہے ، انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی لکڑی ،سلک، کارپیٹ ،شیشے اور پیتل وغیرہ کے روایتی و خاندانی ہنر کو بھی فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ تیز رفتار ترقی کے اس دور میں اس کی اہمیت کسی بھی طرح سے کم نہ ہو سکے ، اقلیتی لسانیات کے کمشنر پروفیسر اختر الواسع نے تقریب کو خطاب کرت ہو ئے کہا کہ ملک کے اولین وزیر تعلیم مولانا ابولکلام آزاد نے آنجہانی مہاتما گاندھی کی ایما پر تعلیم کو ہنر سے جوڑنے والی اسکیم بنائی تھی، اب موجودہ حکومت اس کیلئے مولانا آزاد نیشنل اسکل اکادمی قائم کرکے اس نظریہ کو پھر سے عمل میں لا رہی ہے جو مہاتما گاندھی کو سچا خراج عقیدت ہے ، انہوں نے کہا کہ ہنر کو تعلیم سے جو ڑنے سے سب سے زیادہ اقلیتوں کو فائدہ پہنچے گا ، ایم این ڈی ایف سی کے مینجنگ ڈائریرٹہ دنیش بشٹ نے ادارے کی کارکردگی ،اسکیموں اور اسکی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل یشپال سنگھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہا ر کیا ،ا س موقع پر تین اسٹیٹ چینلا ئزنگ ایجینسیوں کو نقد انعامات پیش کئے گئے جن میں ناگا لینڈ اسٹیٹ سوشل ویلفیئر بورڈ،کیرالہ اسٹیٹ بی سی دیوڈیولپمنٹ کارپوریشن اور جے کے وومین ڈیولپمنٹ کارپوریشن شامل ہیں ، اس موقع پر وزیر موصوفہ نے این ایم ڈی ایف سی کے پہلے خبر نامے کا اجراء بھی کیا