ملک کا اولمپکس میں گولڈ کا خواب ٹوٹا ، یوگیشور دت منگولیا کے پہلوان سے ہارے
03:51PM Sun 21 Aug, 2016
نئی دہلی : ریو اولمپکس کے آخری دن ہندوستان کے یوگیشور دت مردوں کے 65 کلو گرام کلاس فری اسٹائل کشتی کے ابتدائی دور میں موجودہ ایشیائی چمپئن منگولیا کے پہلوان سے کانٹے کی ٹکر میں ہار گئے۔
پہلے پیریڈ میں یوگیشور کو وارننگ ملی، جس کے نتیجے میں مندا کھنارن کو ایک پوائنٹس مل گئے۔ دوسرے پیریڈ میں یوگیشور نے اچھا داؤ لگایا ، لیکن منداکھنارن نے ان کے داؤ کو پلٹتے ہوئے دو پوائنٹس حاصل کر لئے۔ یوگیشور اس کے بعد لاکھ کوششوں کے باوجود کوئی پوائنٹس حاصل نہیں کر سکے اور پہلے راؤنڈ سے ہی ریو اولمپک سے باہر ہو گئے۔
مقابلہ سے منداکھنارن کو تین کلاسیفکیشن پوائنٹ بھی ملے ، جبکہ یوگیشور کو کوئی پوائنٹس نہیں ملا۔ یوگیشور کی شکست کے ساتھ ریو میں ہندوستان کشتی ٹیم کی مہم ساکشی ملک کے واحد کانسہ کے ساتھ ہی ختم ہو گیا۔