ضلع اتر کینرا میں اب تک محفوظ انکولہ تعلقہ میں بھی کورونا نے دی دستک!!؟: انکولہ سمیت ضلع میں آج کورونا کے چار نئے معاملات
02:11PM Wed 17 Jun, 2020
کاروار: 17 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا میں کورونا کوڈ 19 کے معاملات میں ہر دن کچھ نہ کچھ اضافہ ہوتے جارہا ہے جس سے ضلع میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 124 کو پہنچ چکی ہے جس میں سے 93 لوگ اب تک صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں اور 31 افراد کا علاج جاری ہے۔
ضلع میں اب تک کورونا سے محفوظ تعلقہ انکولہ میں بھی کورونا نے اپنا کھاتہ کھول دیا ہے یہاں آج ایک 30 سالہ خاتون کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو موصول ہونے کی خبر ہے جو کہ اس سے قبل کورونا سے متاثر مریض 6827 کے رابطے میں تھی۔
اس کے علاوہ جو تین معاملات سامنے آئے ہیں وہ سب مہاراشٹرا سے لوٹے تھے اور کورنٹائن میں تھے۔ ان میں کاروار کی دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
خیال رہے کہ شام پانچ بجے موصول ہیلتھ بلٹین میں آج ضلع میں تین معاملات کو ہی درج کیا گیا ہے اور انکولہ کی رپورٹ اس میں شامل نہیں ہے لیکن ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ انکولہ میں بھی خاتون کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو موصول ہوئی ہے۔