کاویری تنازعہ کے دوران فسادات کرناٹک رکشنا ویدیکے کے آٹھ کارکن کو سزا اور جرمانہ

03:22PM Sat 16 Sep, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔ شہر کے 56ویں اڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کور ٹ نے سال 2012میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کرنے اور تشدد برپا کرنے کے الزام میں کرناٹک رکشنا ویدیکے کے آٹھ کارکن کو دوسال قید با مشقت کی سزا اور فی کس آٹھ ہزار روپیوں کا جرمانہ لگایا ہے ۔عدالت نے 35سالہ نیلا کھنٹ گوڈا۔ 40سالہ رگھو گوڈا ۔25سالہ کمار ۔25سالہ پرسنا ۔42سالہ نرسمہا۔36سالہ سرینواس ۔31سالہ سرینواس ۔31سالہ ستیش اور 33سالہ دیپک نے ٹمل ناڈو کو کاویری ندی سے پانی جاری کرنے کے فیصلہ کی مخالفت میں 22دسمبر2012کو مرکزی حکومت کے کئی سرکاری دفاتر پرپتھراؤ کرنے ۔ فرنیچر کو نقصان پہنچانے اور تشددبرپا کرنے کے ذریعہ امن وامان اور نظم وضبط میں خلل ڈالنے کی وجہ سے انکارکن کے خلاف ملیشورم پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے جانچ کرکے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔اسی درمیان کرناٹک رکشنا ویدیکے کے صدر ٹی اے نارائن گوڈا نے کہا کہ نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ میں چیلنج کرکے عرضی داخل کی جائے گی اور اس معاملہ کو لیکر ان کی تنظیم کے کئی وکلاء سے قانونی مشورے لینے کے بعد کاروائی کی جائے گی۔ان کارکن کے خاندان کو تنظیم کی جانب سے اناج ۔ بچوں کی اسکول فیس۔ مکانوں کا کرایہ اوردیگر تمام سہولیات فراہم کرائی جائیں گی۔