نیٹو کا فضائی تحفظ: ترکی کو اسلحہ فروخت پر پابندی کے لئے نیا امریکی اقدام
12:00PM Fri 10 May, 2019
امریکی ایوان نمائندگان نے ترکی کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی کے لیے کانگریس میں ایک نیا بل لانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان نمائندگان کی طرف سے کانگریس میں ایک نیا بل لایا جا رہا ہے جس میں ترکی کی جانب سے روس کے S-400 دفاعی نظام کی خریداری کی صورت میں انقرہ کو "ایف 35" جنگی طیاروں اور دیگر اسلحہ کی فروخت پر پابندی کی سفارش کی جائے گی۔