بھٹکل مسلم ا سوسی یشن چنئی کی طرف سے تعزیتی قرارداد بروفات حضرت مولانا عبدالباری فکردے ندوی رحمتہ اللہ علیہ

10:20AM Tue 23 Feb, 2016

بھٹکلیس نیوز ؍ 23 فروری، 16 تو وطن کا رہنما تھا ہر جگہ مقبول تھا گلستانِ قوم و ملت کا مہکتا پھول تھا خطیبِ شہر ، شعلہ بیان مقرر واعظِ شیریں بیاں حضرت مولاناعبدالباری ندوی ؒ قال اللہ قال الرسول کی صداؤں سے ہزاروں اور لاکھوں طالبانِ علوم دین کے دلوں کو منور کرتے ہوے ہم سبھوں کو داغِ مفارقت دے کر اللہ کو پیارے ہوگئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون مولانا محترم خداداد صلاحیتوں کے مالک ، خوش مزاج، خندہ پیشانی اور شفقت و محبت کا پیکرِ مجسم ، دل کو چھونے والی نصیحتیں، دل و دماغ پر اثر کرنے والے خطبات سے عوام الناس کا دل جیت لیا تھا۔بہت ہی کم عمر میں ہی انہوں نے خطیب شہر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ انکے جمعہ کے خطبات اور بعد نمازصبح کے دروسِ قرآن سننے کے لئے ہر کوئی ہمہ تن گوش ہو کر سنتے تھے یہاں تک کے خواتین گھروں میں اپنی مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر سننے کے لئے بیٹھ جایا کرتی تھیں اور انٹرنیٹ کے توسط سے تمام بین الاقوامی حدیں پار کرچکی تھیں ۔ انکا سانحہ ارتحال صرف ہماری برادری ہی کے لئے تقصان و خسارہ کا باعث نہیں بلکہ پورے عالمِ اسلام کے ایک بڑے حصے کے لئے بھی ناتلافی نقصان ہے۔ انکا مرنا نہ خسارہ ہوا اک گھر کا فقط قوم کا ملت کا زیاں ہوتا ہے مولانا محترم کا قرآن کریم سے والہانہ لگاؤ اور اسکے پیغامات کو لوگوں تک پہنچانے کی فکر نے انکی مختصر سی عمر میں ہی انہیں ایک ایسے مقام پر پہنچادیا تھا جہاں پہنچنے کے لئے صدیاں بھی ناکافی ہو جاتی ہیں۔ جس شان سے مولانا محترم آخری سفر پر نکلے تھے شاید کہ تاریخ اسکو کبھی دوہرا پائے گی ۔ بھٹکل مسلم اسوسی یشن چینئی کے تمام عہدیداران و جمیع اراکین اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ مولانا محترم کے تمام مساعئ جمیلہ کو شرف قبولیت بخشے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، انکے اہلِ خانہ، اقربأ ومتعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور قوم و ملت کو انکا نعم البدل عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین