ساؤتھ آفریقہ کے خلاف ہندوستان کی پہلی ورلڈ کپ جیت

12:13PM Sun 22 Feb, 2015

بھٹکلیس نیوز/22فروری ،15 ملبورن (ایجنسی) ورلڈ کپ مقابلوں میں ساؤتھ آفریقہ کے ہاتھوں شکست کی روایت کو توڑتے ہوئے ہندوستان نے پہلی مرتبہ ساؤتھ آفریقہ کو ورلڈ کپ مقابلے میں شکست فاش کیا۔ ملبورن میں کھیلے گئے گروپ بی کے 13 ویں مقابلے میں ہندوستان نے ساؤتھ آفریقہ کو 130 رنوں سے ہرادیا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ منتخب کی۔ اوپنر شیکھر دھون کی سنچری اور اجنکیا ریہانے کی دھواں دار بلے بازی کے ذریعہ ہندوستان نے مقررہ 50اوورس میں سات وکٹ کھو کر 307 رن بنائے۔ شیکھر دھاون نے 137رن، ریہانے نے 79 رن اور وراٹ کوہلی نے 46 رن بنائے۔ جب کہ ساؤتھ آفریقہ کے گیند باز مورکل نے دو وکٹ حاصل کی۔ جب کہ سٹین، عمران طاہر اور پارنیل کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوئی۔ بعد ازاں جنوبی آفریقہ نے ناقص مظاہرے کے ساتھ نشانے کا تعاقب شروع کیا۔ تاہم ہندوستانی گیند بازوں نے ساؤتھ آفریقہ کو نشانے تک پہنچنے نہیں دیا۔ ساؤتھ آفریقہ کی جانب سے پلیسس 55 رن اور ویلئیرس 30 رن کے علاوہ کسی نے بھی خاطر خواہ مظاہرہ نہیں کیا۔ جس کے نتیجے میں ساؤتھ آفریقہ 40.2 اوورس میں 177 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستانی گیند بازوں محمد شامی اور موہت شرما نے دو دو وکٹ لئے جب کہ اومیش یادو اور رویندر جڈیجہ کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوئی۔ع،ح،خ