بلگام میںموسلادھار بارش سے راستے متاثر
10:34AM Mon 22 Jul, 2013
بلگام میںموسلادھار بارش سے راستے متاثر
بھٹکلیس نیوز /22جولائ 13
بلگام /پچھلے چند دنوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے بلگام شہر کے راستے پوری طرح بکھرنے لگے ہیں۔ اس میں ہر طرف نظر آنے والے گڑھے بد عنوانی کی داستان بیان کر رہے ہیں۔ کرناٹک کا دوسرا صدر مقام کا دعویٰ کرنے والا بلگام شہر ان ٹوٹتے پھوٹتے راستوں کی وجہ سے اپنی ساکھ کو بگاڑتا ہو محسوس کر رہا ہے۔ پچھلے دوسال میں ہی بلگام شہر کی ترقی کے لئے دو سو کروڑ روپئے منظور ہوے تھے اور اب سمجھ میں آ رہا ہے کہ یہ رقم کس طرح خرچ ہوئی اور کہا ں چلی گئی۔ان ٹوٹے راستوں کو دیکھ کر عوام میں خوب چرچے ہیں کہ کس طرح لوگوں کی رقم سرکاری لوگ ہضم کر جاتے ہیں۔ بلگام شہر میں چار سو کروڑ کی لاگت سے سورنا سودھا کی تعمیر ہوئی مگر وہ بھی اس وقت بیکار پڑا ہے اور اس پر سالانہ تین کروڑ خرچ کئے جا رہے ہیں۔ لیکن عام لوگوں کے لئے بہتر راستے بھی موجود نہیں کالج روڈ، اسپتال روڈ، فورٹ روڈ، کانگریس روڈ اور پرانا پی بی روڈ پوری طرح خراب ہیں جہاں روزانہ ہزاروں کی بھیڑ ہوتی ہے مگر اس بارش میں پوری طرح بگڑنے سے عوام کافی پریشان ہے۔