ریاست میں کل سے کورونا کنٹرول علاقوں میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن میں کی جائے گی نرمی
01:55PM Wed 22 Apr, 2020
بینگلور: 22 اپریل، 20(بھٹکلیس نیوز بیور) ریاستی حکومت کی طرف سے کورونا سے محفوظ علاقوں میں کل سے تھوڑی راحت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن کورونا سے متاثر علاقوں میں لاک ڈاؤن میں کوئی نرمی یا چھوٹ نہیں ہوگی۔
تاہم ان علاقوں میں بھی ٹو وہیلر یا پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی۔
ریاستی حکومے کی طرف سے دی گئی اس چھوٹ کے مطابق کل سے کورونا کنٹرول علاقوں میں ٹرک کی مرمت کرنے والے گیریج، قومی شاہراہوں پر لگنے والے دھابے، کوریر سرویس، پلمبر، الیکٹریشن، بڑھئی، کیبل اور ڈش کو چلانے والے، ضروری چیزوں اور کھانوں کی آن لائن ڈلیویری کرنے والی تنظیموں کو کچھ شرائط کے ساتھ نرمی دی جائے گی۔
جبکہ دیہاتی علاقوں میں تعمیراتی کام، زراعت سے منسلک کام کرنے والوں اور ماہی گیروں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی چھوٹ ان علاقوں کے لیے بالکل نہیں ہوگی جو کورونا کنٹرول علاقوں کی فہرست میں نہیں ہیں۔
تاہم ان علاقوں میں بھی حسب سابق بس سرویس، میٹرو، آٹو رکشہ، ٹیکسی، ریل، شراب کی دکانوں، مذہبی مقامات، سنیما گھر،مالز، آئی ٹی بی ٹی کمپنیوں اسکول کالجس وغیرہ پر پابندی برقرار رہے گی۔