چاروں ناراض ارکین اسمبلی کو نااہل قرار دےئے جانے کاخوف خطرہ سے بچنے کیلئے سیشن میں شرکت کرنے وینو گوپال کی ہدایت
02:10PM Wed 13 Feb, 2019
بنگلور،13فروری (سالار نیوز) انسداد دل بدلی ضابطہ کے تحت رکن اسمبلی کے عہدہ سے ناہل قرار دےئے جانے کے خوف کاسامنا کررہے کانگریس کے چاروں ناراض اراکین اسمبلی کانگریس کے ریاستی نگران کارکے سی وینو گوپال سے رجوع کررہے ہیں ۔ وینو گوپال نے چاروں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اس خطرہ سے بچنا چاہتے ہیں تو اسمبلی سیشن میں حاضری دیں۔ مخلوط حکومت کے استحکام کیلئے کانگریس اور جے ڈی ایس قائدین نے یہ حکمت عملی طے کی تھی کہ چاروں ناراض اراکین کی شکایت اسپیکر سے کرتے ہوئے نااہل قرار دینے کی سفارش کی جائے ۔ جس کانتیجہ یہ ہوا کہ چاروں نے پارٹی میں رہنے کو عافیت جانا۔کیونکہ ان کے استعفیٰ دینے سے پہلے اسپیکر چاروں کونااہل قرار دینے کااقدام کرسکتے ہیں۔پھر اس کے بعد وہ بی جے پی میں شامل بھی ہوجائیں تو انتخابات نہیں لڑ سکتے ۔ایک مرتبہ رکن اسمبلی سے نا اہل قرار دےئے گئے تو 6سال تک انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے ۔ ضمنی انتخابات سمیت کسی بھی انتخابات کاسامنا کرنے سے وہ نا اہل قرار دےئے جائیں گے۔ 6سال کی پابندی ختم ہوتے ہوئے اسمبلی انتخابات بھی ہوجائیں گے ۔ اس طرح 6سال کی پابندی کااثر 10سال تک پڑنے والا ہے۔ 10سال تک ان کوانتخابی سیاست سے دور رہنا پڑسکتا ہے۔