بڑا جھٹکا! مایاوتی نے عوام کے پیسے سے بنوائے مجسمے، لوٹانی چاہئے رقم: سپریم کورٹ
12:54PM Fri 8 Feb, 2019
بی ایس پی سربراہ مایاوتی کو مجسموں اور یادگاروں کی تعمیر معاملے میں سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا ہے ۔ مجسموں کی تعمیر سے جڑی ایک عرضی کی سماعت کے دوران جمعہ کو سپریم کورٹ نے کہا کہ ان کی رائے ہے کہ مجسموں و یادگار پر خرچ پیسے کو مایاوتی کو سرکاری فنڈ میں جمع کروانا چاہئے۔
معاملے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے سسخت تبصرہ کرتے ہوئے مایاوتی کے وکیل سے کہا، 'اپنے کلائنٹ کو بتا دیجئے کہ انہیں ہاتھیوں اور مورتیوں پر خرچ عوام کے پیسوں کو سرکاری خزانے میں واپس کرنا چاہئے'۔ معاملے کی اگلی سنوائی 2 اپریل کو ہوگی۔
سال 2009 میں روی کانت و دیگر نے مجسموں و یادگار تعمیرات کے خلاف عرضی لگائی تھی اس عرضی کو خارج کرنے کیلئے مایاوتی کی جانب سے عرضی لگائی گئی تھی۔ جس پر سنوائی کے دوران چیف جسٹس نے مایاوتی کے وکیل سے کہا، 'اپنے کلائنٹ کو بتا دیجئے کہ انہیں ہاتھیوں اور مورتیوں پر خرچ عوام کے پیسوں کو سرکاری خزانے میں واپس کرنا چاہئے'۔