شمس اسکول میں کے جی طلبہ کا کانؤوکیشن پروگرام

02:22PM Fri 7 Apr, 2017

بھٹکلیس نیوز / 07 مارچ،2017 بھٹکل / (نامہ نگار) شہر کے مشہور و معروف ادارہ نیو شمس انگلش میڈیم اسکول  میں گزشتہ رو کنڈرگارٹن (کے جی) کے طلبہ کے نتائج کے موقع پر کانؤکیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ اس پروگرام کی نظامت مکمل طور پر کے جی کی ہی ننھی سی طالبہ نے بہت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی۔ اس موقع پر موجود مہمان خصوصی جناب یونس قاضیا صاحب نے اسکول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں مسلم انتظامیہ کے تحت چلنے والے چند گنے چنے انگلش میڈم اسکولوں میں سے ایک یہ اسکول ہے انہوں نے یہاں سے پڑھ کر نکلنے والے طلبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے دیکھا ہے کہ یہاں کے طلبہ پوری اسلامی شناخت کے ساتھ بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں اور وہ آج بھی اپنے ادارہ سے جڑے ہوئے ہیں"۔ اس پروگرام میں جناب اشرف برماور صاحب اور جناب طلحہ سدی باہپا صاحب و دیگر حضرات موجود تھے۔   shams-conv IMG-20170406-WA0049